مکمل لاک ڈاؤن کر کے کورونا وباء کا زور توڑنا ہو گا ، وزیر اعلیٰ سندھ
اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا ، مراد علی شاہ نے 2 ہفتوں کے لیے انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مکمل بند کرنے کی تجویز بھی پیش کردی۔
سندھ نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا ، ہمیں لاک ڈاؤن کر کے کورونا وبا کا زور توڑنا ہو گا ، مراد علی شاہ نے 2 ہفتوں کے لیے انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مکمل بند کرنے کی تجویز بھی پیش کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کریں یا نہ کریں لیکن یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا ، کم از کم 2 ہفتوں کے لیے انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کریں ، پہلی لہر میں وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کا مذاق اڑایا ، اس وقت بھی وفاق کہتا ہے کہ معیشت بچانی ہے حالاں کہ ہماری معیشت سب سے کمزور ہے، معیشت کی تباہی کی وجہ سے ہی وزیر کو نکالنا پڑا جب کہ حکومت سندھ کی کورونا پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کو فائدہ ہوا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مارچ2021ء) وزیراعلیٰوزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کی وبا بہت خطرناک ہے ، مجھ میں اینٹی باڈیز ہیں لیکن میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں جب کہ ہمارے ہاں آٹے میں نمک کے برابر بھی ویکسین نہیں لگی ، اب تک ہم ویکسین لگا سکے اور نہ ہی منگوا سکے ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 78 افراد جان کی بازی ہار گئے ، 4 ہزار757نئے کیسز سامنے آگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار434 تک پہنچ چکی ہے ، جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار957 ہو گئی ہے اور اس وقت ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار397 ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 6 ہزار365 افراد کا انتقال ہوچکا ہے ، صوبہ سندھ میں 4 ہزار497 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار342 ، صوبہ بلوچستان میں 207 ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 568 ، گلگت بلتستان میں 103، اور آزاد کشمیر میں 352 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسزکی مجموعی تعداد 57 ہزار833 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 87 ہزار55 ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار433 کورونا کے مریض ہیں ، اس کے علاوہ صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 20 ہزار392، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار557 ، آزاد کشمیر میں 12 ہزار663 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار24 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
0 Comments