نواز شریف کے ترجمان کا نئے وزیر خزانہ حماد اظہر کا خیر مقدم
حماد اظہر کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہیں ،حماد اظہر عوام کے نمائندے ہیں اور جواب دہ ہیں۔ محمد زبیر کی گفتگو
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا پاکستان میں کوئی اسٹیک نہیں تھا۔ اور ان کے تمام اثاثے اور فیملی بھی باہر تھی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ جب بھی پاکستان آئے، وزارت سنبھالنے آئے اور جب بھی وزارت ختم ہوتی ہے تو وہ واپس چلے جاتے ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ حماد اظہر کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہیں ،حماد اظہر عوام کے نمائندے ہیں اور جواب دہ ہیں، وہ جونیئر بھی ہیں اور ان کے لیے چیلنجز بھی بہت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے معیشت کے چیلنج حل ہو جائیں گے تو ایسا کچھ نہیں ہورہا بلکہ پاکستان کی معیشت خراب سے خراب ہو جائے گی۔
لاہور (پاور ٹیکناوجی شنکیاری 31مارچ 2021) پاکستانجب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے، مہنگائی بڑھتی چلی گئی ہے، شبلی فراز نے خود کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے حفیظ شیخ کو نکالا گیا۔
خطے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح ڈبل سے زیادہ ہے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہاہے کہ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، موجودہ حکومت ناکا م رہی ۔ اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہاکہ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، یہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن 3 سال اس جانب نشاندہی کرتی رہی مگر حکومت ماننے کو تیار نہیں،اب جاکر شبلی فراز نے تسلیم کرلیا کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، اسی وجہ سے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے، شبلی فراز کی تصدیق حکومت قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا یہ حکومت کی طرف سے ایک بڑی ناکامی نہیں ہی ،ہم 3 سال سے یہ کہتے آرہے ہیں،س حکومت نے آخر کار اس کا اعتراف کیا ہے، کیا یہ پوری کابینہ کی ناکامی نہیں ہی ۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے 3 سالوں میں ان اربوں روپے کیلئے کون ذمہ دار ہے جو غریب عوام نے زیادہ قیمتوں کے ذریعے ادا کیے۔
0 Comments