صرف مسلم ہونے کی وجہ سے میرا رشتہ کرانے سے انکار کیا گیا: بھارتی اداکارہ
بھارتی ٹیلی ویڑن اداکارہ نوشین علی سردار کا کہنا ہے کہ بھارت کی مشہور رشتہ کروانے والی خاتون سیما تپاریا نے مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کا رشتہ کروانے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سیما تپاریا نے انہیں واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ مسلم اور کیتھولک کے لیے رشتے نہیں کرواتیں۔اداکارہ نے بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران میری فیملی کی خواہش تھی کہ میں کسی میرج بیورو میں اپنے کوائف جمع کرواؤں لیکن میں تاریخوں اور عام طریقہ کار میں نہیں پڑنا چاہتی تھی لہٰذا بھارت میں رشتہ کروانے کے حوالے سے مشہور سیما ا?نٹی سے رابطہ کیا۔نوشین علی نے مزید کہا کہ میں اور میری فیملی اس وقت خاصی حیران ہوئی جب سیما تپاریا نے صاف صاف رشتہ کرانے سے انکار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمان ہو اور مجھے بھی معاشرے میں وہی حقوق حاصل ہیں،اس واقعے نے مجھے اشتعال میں ا?نے پر مجبور کردیا تھا جس کے باعث میں نے اس واقعے کو سوشل میڈیا پر مداحوں سے بھی شیئر کیا۔
ممبئی (پاور ٹیکنالوجی اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2021ء)
0 Comments