حکومت کا ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ
بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھی جائے گی، ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ فعال رہیں گی، این سی او سی
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عوام ایس او پیز پر عمل درآمد نہیںکر رہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اداروں کی جانب سے بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ،جس کی وجہ سے کورونا کیسز کی شرح میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہو گیا ہے، اسی وجہ سے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں ہفتے میں دو دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔حکومت اعلامیے کے مطابق بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے اور اتوار کو بند رکھی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد(پاور نیوز نیٹ ورک اخبار، 4 اپریل 2021) حکومت نے ملک میں بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان ک دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نےاین سی او سی کے مطابق ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ فعال رہیں گی۔
آج این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور اس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے اور اتوار بند رکھی جائے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ مال بردار، ادویات اور دوسری ایمرجنسی سروسز کی ترسیل کو استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہو گا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ عوام کی جانب سے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد نہ کیے جانے کی وجہ سے حکومت کو سخت اقدامات اُٹھانے پڑ رہے ہیں۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بھی اس ضمن میں بھی بند کیے گئے ہیں اور سمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کیے جا رہے ہیں۔
0 Comments