پاک جنوبی افریقہ سیریز: سرفراز احمد کو ون ڈے میچز کھلانے کا امکان
سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر جبکہ محمد رضوان بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں: ذرائع
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچز میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 33 سالہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے جب کہ محمد رضوان بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع نے کہا کہ سرفراز احمد کے پہلے ون ڈے میچ میں شمولیت پر ہیڈ کوچ مصباح الحق، کپتان بابراعظم اور بائولنگ کوچ وقار یونس میں مشاورت ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے کھیلنے کی صورت میں جارح مزاج بلے باز حیدر علی یا آصف علی میں سے کوئی ایک ڈراپ کرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز سنچورین میں جمعہ کو ون ڈے انٹرنیشنل سے ہوگا۔
لاہور (پاور ٹیکنالوجی تازہ ترین اخبار ۔31 مارچ 2021ء ) قومیتفصیلات کے مطابق 34 رکنی سکواڈ میں 21 کھلاڑی اور ٹیم کے 13 عہدیدار شامل ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ کے 10 ممبر 12 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے دورے پر پاکستان 2 سے 7 اپریل تک آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے تین میچز سنچورین اور اور 10 سے 16 اپریل تک چار ٹی ٹونٹی میچ جوہانسبرگ میں کھیلے گا۔ اس کے بعد گرین شرٹس 12 مئی کو وطن واپس آنے سے پہلے تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ کے لئے ہرارے روانہ ہوگی۔
0 Comments