Ticker

4/قومی/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سرکاری سستا آٹا اور چینی میں بے قاعدگیوں کی شکایات اور مصنوعی مہنگائی کیخلاف اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک مانسہرہ عظمیٰ شاہ میدان میں آ گئیں




 سرکاری سستا آٹا اور چینی میں بے قاعدگیوں کی شکایات اور مصنوعی مہنگائی کیخلاف اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک مانسہرہ عظمیٰ شاہ میدان میں آ گئیں مانسہرہ میں مصنوعی مہنگائی کے مرتکب درجنوں تاجروں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک عظمیٰ شاہ نے سستا آٹا اور چینی میں بے قاعدگیوں کی شکایات اور غریب لوگوں کو سستا آٹا اور چینی کے حصول میں مشکلات کی شکایات کے ازالہ کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تمام ڈیلرز سے سستا آٹا اور چینی کا ریکارڈ بھی چیک کیا اس دوران عظمیٰ شاہ کی طرف سے مختلف لوگوں سے گفتگو بھی کی گئی اور عوام سے ان کے مسائل سنے۔ عوام کی طرف سے کی جانے والی شکایات پر عظمیٰ شاہ نے آٹا و چینی ڈیلرز کو بروقت اور سخت ہدایات جاری کیں کہ سستا آٹا اور چینی کی رسائی عوام تک یقینی بنائی جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی خردبرد برداشت نہیں کی جائیگی۔ عظمیٰ شاہ نے کہا کہ عوام کو سستا آٹا اور چینی کی فروخت میں مشکلات پیدا کرنے والے اور اس میں خردبرد کرنے والے تاجروں کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی چھاپوں کے دوران عظمیٰ شاہ نے مصنوعی مہنگائی کے مرتکب متعدد تاجروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کر دیئے۔ کئی مقامات پر عظمیٰ شاہ تھیلوں میں کم وزن آٹا رکھنے پر بھی تاجروں پر برس پڑیں انہیں بھی بھاری جرمانہ عائد کیا۔ عظمیٰ شاہ کی طرف سے دیگر دکانوں کے بعد کنگ عبداللہ ہسپتال کی کینٹین پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں مہنگے داموں کھانے فروخت کرنے اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کینٹین پر بھی بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ اس موقع پر عوام کی شکایات سننے اور ان کے بروقت ازالہ کرنے پر شکایت کنندگان سمیت دیگر موقع پر موجود عوام نے عظمیٰ شاہ کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح اپنے فرائض دیانتداری اور دلیرانہ طریقہ سے ادا کرتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا بھرپور
کردار ادا کریں گی

Post a Comment

0 Comments