Ticker

4/قومی/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مسجد ابوبکر صدیق رض محلہ پنجمیرال شنکیاری ضلع مانسہرہ کے انیسویں سالانہ دستار فضیلت و بزم اطفال کانفرنس

 

 

سالانہ بزم اطفال و دستار فضیلت کانفرنس۔

مدرسہ تعلیم القرآن و مسجد ابوبکر صدیق رض محلہ پنجمیرال شنکیاری ضلع مانسہرہ کے انیسویں سالانہ دستار فضیلت و بزم اطفال کانفرنس امتحانات میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے 

حافظ   القرآن اورتجوید سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی بھی فرمائی گئی۔شعبہ حفظ شعبہ ناظرہ شعبہ تجوید شعبہ قاعدہ شعبہ ترجمہ
 کتب درجہ اول دوم سوم آنے والے طلباء اور طالبات کو انعامات دئیے گئے۔ پیر سید محمود الحسن شاہ صاحب نے اپنے مبارک ہاتھوں سے حفظ القرآن کی تکمیل تجوید کے فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی فرمائی۔الحمدللہ مدرسہ ہذا کے اس سال شعبہ حفظ کے 27 طلباء شعبہ تجوید کے 27 شعبہ ناظرہ 29 طلباء،تھیں(طالبات۔ دورہ حدیث بنات 4 دراسات بنات 3 اور شعبہ ناظرہ و قاعدہ 22 طالبات  بعد از دستار بندی پیر محمود الحسن شاہ صاحب اور دیگر مہمان علماء کرام نے سیرت نبی شان قرآن شب برات کے موضوع پر بیانات فرمائیں۔سندھ سے تشریف لانے والے مقرر شعلہ بیان للکار صحابہ شیر صحابہ خادم صحابہ حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب نے عظمت صحابہ و شان صحابہ و شان اہلبیت پر ایسا بیان فرمایا کہ ننھے ننھے طلباء اورحاضرین مجلس وجد میں آگئے اور واہ صحابہ واہ کے پرجوش نعروں سے در و دیوار لرز اٹھے۔بزم اطفال و دستار بندی کانفرنس جو ہرسال شب برات کے مبارک رات پر نہایت تزک و احتشام سے منعقد کیا جاتا ہے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی  اسی شان سے منعقد ہوا۔طلباء کے والدین عزیز و اقارب کے علاوہ شنکیاری بھر سے نوجوان بزرگ اور بچے کانفرنس میں شریک ہوئے۔مدرسہ تعلیم القرآن البنات شنکیاری کو بہترین پروگرام منعقد کرنے پر خصوصاً مہتمم مدرسہ خطیب و مدرس قاری جان محمد صاحب اور دوسرے مدرسین مدرسہ اور انتظامیہ مدرسہ و مسجد کمیٹی اہل محلہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔مدارس میں اس طرح کے تقریبات منعقد کرنے سے قابل طلباء کو انعامات دینے سے ان کا حوصلہ جبکہ باقی طلباء میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور والدین کا اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم پڑھانے کا بھی جذبہ اور شوق پیدا ہوتا ہے۔مدارس اسلامی اسلام کے قلعے ہیں۔ موجودہ وقت کی بڑی ضرورت مدارس کے ساتھ تعاون اور اس سے بڑی ضرورت دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کو دینی تعلیم سے روشناس کروانا ہے۔ اللہ تعالیٰ دینی مدارس کی مساجد کی خانقاہوں اور دنیا بھر کے دینی تبلیغی مراکز اور مجاہدین اسلام کی مدد و نصرت فرمائیں آمین یارب العالمین۔

Post a Comment

0 Comments