Ticker

4/قومی/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر کام کرتا ہے ، شہزاد اکبر

  

سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر کام کرتا ہے ، شہزاد اکبر

پنجاب میں 10،8 بڑے پلیئر چینی کی قیمت طے کرتے ہیں،سٹہ مافیا سے متعلق لاکھوں کی تعداد میں دستاویزات ملی ہیں ، سٹے بازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہوگا ، ایف آئی اے سٹہ مافیا کیخلاف 12 سے زائد ایف آئی آر درج کرچکا ہے ، معاون خصوصی برائے احتساب کی گفتگو

 

سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر کام کرتا ہے ، شہزاد اکبر
اسلام آباد :. وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر کام کرتا ہے ، اطلاعات کے بعد مافیاز کیخلاف کارروائی کرنا ناگزیر تھا، ایف آئی اے سٹہ مافیا کیخلاف 12 سے زائد ایف آئی آر درج کرچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ سٹہ مافیا کا کام مصنوعی طور پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے ، چینی اسکینڈل پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں ، پنجاب میں 10،8 بڑے پلیئر چینی کی قیمت طے کرتے ہیں، سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر کام کرتا ہے، سٹہ مافیا سے متعلق لاکھوں کی تعداد میں دستاویزات ملی ہیں، سٹے بازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہوگا۔

معاون خصوصی کے مطابق چینی کی قیمتوں پر صرف شوگر ملز نہیں مارکیٹ فورسز بھی اثرانداز ہوتی ہیں ، بہانے کیے جاتے ہیں کہ ایکس مل پرائس طے کرنا مشکل ہے، اطلاعات تھیں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی طور پر اضافہ ہوگا، چینی کی قیمتیں گزشتہ ادوار میں بھی بڑھی ہیں، وزیراعظم نے چینی سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا، جس کے بعد ایف آئی اے نے کچھ دن پہلے سٹہ مافیا کیخلاف کام شروع کیا۔

دوسری طرف شوگر سٹہ باز خرم عرف دوائی نے ایف آئی اے کے سامنے ہوشربا انکشافات کردیے ، خرم عرف دوائی نے ایف آئی اے کو بیان جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ مافیا میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق وزیر اعطم نواز شریف کی فیملی کی شوگر ملیں ملوث ہیں ، تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں ، سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے ، شوگر ملوں میں سٹہ مافیاکی پشت پناہی چنار شوگر مل کرتی ہے جس کے مالک جاوید کیانی ، مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دست راست ہیں جب کہ جاوید کیانی حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم بھی رہے اور پنجاب شوگرملز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں ، اس کے علاوہ جہانگیر ترین کی ملز کا بھی سٹہ بازوں سے قریبی روابط ہیں۔


Post a Comment

0 Comments