Ticker

4/قومی/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈیجیٹل سسٹم کے اجراء سے مانسہرہ کی عوام کو مزید سہولیات میسر آئیں گی، قلندر خان لودھی

 

ڈیجیٹل سسٹم کے اجراء سے مانسہرہ کی عوام کو مزید سہولیات میسر آئیں گی، قلندر خان لودھی

ڈیجیٹل سسٹم کے اجراء سے مانسہرہ کی عوام کو مزید سہولیات میسر آئیں گی، ..

مانسہرہ(پاور نیوز نیٹ ورک) صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے پاپولیشن ویلفیئر سید احمد حسین شاہ  نے بالاکوٹ میں محکمہ مال کے ڈیجیٹل سروس یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مال نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈلیوری سسٹم کے اجراء سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبہ میں 46 ڈلیوری سنٹرز کی نئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جہاں پٹواریوں کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں ان کے ہمراہ سید احمد حسین شاہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حامد خان و دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

قلندر خان لودھی نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے اجراء سے عوام کو مزید سہولیات میسر آئیں گی اور عوام پٹوارخانوں کے لمبے نظام سے نکل کر آسان طریقہ سے فرد، گوشوارے، فرد بدر وغیرہ حاصل کر سکیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی صوبہ کے سینئر وزیر ہیں جن کی خصوصی کاوشوں سے بالاکوٹ میں ڈلیوری سنٹر کا قیام عمل میں آیا، بالاکوٹ کی عوام اب محکمہ مال کے متعلق اپنے کاغذات وغیرہ ڈلیوری سنٹر سے حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے وزیراعلیٰ اور قلندر خان لودھی کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments