پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ٹیمیں مقابلے کیلئے تیار
روایتی حریفوں کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا 4 اپریل کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا
پاکستان اور بھارت میں حالیہ چند سالوں سے جاری کشیدہ تعلقات اور تناؤ کے باوجود دونوں ممالک کی بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ کے میدان میں دوستی کے سفر کا ایک بار پھر آغاز کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا 4 اپریل کو بنگلا دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں ہوگا، ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس بھی منفی ا?گئی ہیں۔رواں سال میں یہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2021ء) پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان شیڈول اس ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم نثار علی کی قیات میں بدھ کے روز لاہور سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوگی۔ گلش یوتھ کلب ڈھاکا گراؤنڈ میں 2 اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا جب کہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے شیڈول ہے۔4 اپریل کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ا?منے سامنے ہوں گی جب کہ 6 اپریل کو پاکستان اور بنگلا دیش اور پاکستان اور بھارت کا دوسرامیچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیموں کا فائنل 8 اپریل کو شیڈول ہے۔
0 Comments