غیرقانونی دھماکہ خیز مواد / آتش بازی وغیرہ کی فروخت کے حوالے سے ڈاکٹر قاسم علی خان ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ، ایم حسرت خان اے اے سی ریونیو نے 31.3.2021 کو مانسہرہ سٹی میں مشتبہ دکانوں پر چھاپے مارے۔ گوداموں سے 3000 سے زائد بالکریکرز اور پٹاخے برآمد ہوئے جبکہ ایک اور گودام کو سیل کردیا گیا ہے علاوہ ازیں متعدد مشتبہ افراد کو سخت قانونی کاروائی کرنے پر متنبہ کیا گیا ہے۔ نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔
0 Comments