برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو کمی
لاہور (پاور ٹیکنالوجی اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی بدھ کے روز شہر کے عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی گئی جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 306 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت کی جاتی رہی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 166 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
0 Comments