Ticker

4/قومی/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو دکھائی دینے کا قوی امکان

 

رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو دکھائی دینے کا قوی امکان

رمضان المبارک میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پہلے 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات


رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو دکھائی دینے کا قوی امکان
لاہور (پاور نیوز نیٹ ورک۔ 11 اپریل2021ء) رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو دکھائی دینے کا امکان ہے، جس کے باعث پہلا روزہ 14 اپریل بروز بدھ کو ہوگا، رمضان المبارک میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پہلے 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورشہر میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا، جس کے باعث 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم، خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ پہلے 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا، اسی طرح رمضان المبارک کے۔ مزید برآں معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ  پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔

رویت پر اتفاق کے لیے اجلاس پشاورمیں بلایا گیا ہے۔

اس بار پورے پاکستان میں ایک ہی دن رمضان اور ایک ہی دن عید کا اعلان کریں گے۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ رمضان میں تمام مساجد اور مدرسے کھلے رہیں گے۔ گزشتہ سال کی کورونا ایس اوپیز پر اس بار بھی عمل درآمد ہوگا۔ اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہوں گے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے۔ دوسری جانب ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں 30 روزے ہوں گے اور رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments