Ticker

4/قومی/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

 

پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف 8 اپریل کو اسلام آباد تک مارچ کیا جائے گا ، تمام کلاسز میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کیا جائے گا ، سپریم کونسل آف آل پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف دھرنا ختم کردیا


پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے ..

اسلام آباد (پاور نیوز نیٹ ورک ۔ 6 اپریل 2021ء ) سپریم کونسل آف پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کونسل آف آل پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف دھرنا ختم کرتے ہوئے 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ، اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں تک کی تمام کلاسز 12 اپریل سے کھول دی جائیں گی ، کھولی گئی تمام کلاسز میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش کے خلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز 8 اپریل کو اسلام آباد تک مارچ کرے گی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند تھے تو بچے والدین کے ساتھ پارک، گلیوں، بازاروں میں تھے، اسکولوں میں کورونا ضوابط پر عمل درآمد کیا جاتا ہے ، وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِتعلیم شفقت محمود نے خود کہا کہ اسکولوں میں کورونا وائرس کے ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع می تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلی سے اٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی ، 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے تعلیمی ادارے 19 اپریل تک بند رہیں گے ، جس کے بعد ان کی کلاسز سخت ایس او پیز کے تحت ہوں گی ، جب کہ اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیاگیا ، جب کہ 28اپریل کو این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا جس مین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، بتایا گیا ہے کہ وفاقی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا ، جس میں وزرائے تعلیم ، وزارت صحت اوراین سی اوسی حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں تعلیمی ادارےکھولنے یا مزیدبند رکھنے سے متعلق امور زیربحث آئے۔

Post a Comment

0 Comments